تازہ ترین
کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

کورونا: ملائیشیا کا رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان

کوالالمپور: ملائیشیا نے کورونا وائرس کے باعث رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے باعث رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کے حکومتی فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

عرب میڈیا بتانا ہےکہ شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ ملائیشین وزارت صحت، حج زائرین فنڈ بورڈ اور اسلامی امور کی قومی کونسل کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ملائیشین کابینہ کے وزیر ڈاکٹر محمد الباقری نے کہا کہ رواں سال حج پر جانے کے خواہش مند تمام ملائیشین شہریوں کی روانگی آئندہ سال تک مؤخر کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر الباقری کا کہنا تھا کہ شہریوں کو حج پر بھیجنے سے روکنے کا فیصلہ ان کے تحفظ اور صحت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن شہریوں نے حج پر جانے کے لیے براہ راست سعودی سفارتخانے سے ویزہ حاصل کیا ان کو بھی حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ملائیشیا میں تعینات سعودی سفیر سے اس سلسلے میں ملاقات کی اور انہیں حکومتی فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس سعودی عرب میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس کے باعث سعودی عرب نے بھی غیر ملکیوں کے عمرے پر پابندی عائد کررکھی ہے جب کہ دیگر ممالک کو فی الحاج حج کے معاہدے کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »