تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت ٹائیگر فورس کے حوالہ سے اجلا س

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنرہاﺅس میں ٹائیگر فورس کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، عالمگیر خان اور دیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی ۔

اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔

اجلاس میں متعلقہ حکام نے گورنر سندھ کو ٹائیگر فورس کی تشکیل اور عوامی فلاح میں کردار پر تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں کورونا وائرس سمیت دیگر مسائل میں ٹائیگر فورس کے اہم کردار کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو اپنے ٹائیگرز پر فخر ہے اب وقت آگیا ہے کہ ان ٹائیگرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے امید ہے کہ تشکیل کردہ ٹائیگر فورس معاشرہ میں مسائل کی نشاندہی میں اہم اور معاون ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن جاری ہے ،ٹائیگر فورس کو گورنرہاﺅس میں موجود ڈیش بورڈ سے مانیٹر کیا جائے گا ڈیش بورڈ کے ذریعہ ٹائیگر فورس کو صوبہ کے تمام اضلاع میں متحرک کیا جائے گا – گورنرعمران اسماعیل نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی مانیٹرنگ، احساس سینٹرز کے مسائل اور بلین ٹری پراجیکٹ میں ٹائیگر فورس اہم کردار ادا کرے گی مارکیٹوں اور مساجد میں SOPs کی پاسداری کروانے کا کام بھی فورس کا ہے –

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »