تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

کراچی کے ٹک ٹاک پولیس اسٹیشن کو سیل کر دیا گیا

کراچی: کراچی کراچی کا ٹک ٹاک پولیس اسٹیشن سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک پر کئی پولیس اہلکاروں بشمول خواتین کے اکاؤنٹ موجود ہیں جن میں وہ اپنی ویڈیو بنا کر شیئر کرتے ہیں۔میرپورخاص میں ایک اہلکار کی ایسی ویڈیو سامنے آئی تھی تو انہیں شوکاز نوٹس کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اسی طرح ایک پولیس اہلکار کی وردی پہنے ہوئے ڈانس کرنے کی ٹک ٹال کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم بعد میں بتایا گیا کہ وہ پولیس اہلکار نہیں بلکہ ایک اداکار ہے۔

تاہم اب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے ایک ٹک ٹاک سٹوڈیو سیل کر دیا ہے جس میں پولیس اسٹیشن بنایا گیا تھا۔اس حوالے سے بی بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے سن بیم اپارٹمنٹ میں موجود فلیٹ پر جب پولیس پہنچی تو یہ بند تھا۔

جس کے بعد پولیس اہلکار تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔اس حوالے سے ڈی ایس پی شاہراہ فیصل اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ انھیں مقامی لوگوں نے اطلاع دی تھی کہ یہاں تھانہ بنایا گیا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

جعلی تھانے میں لاک اپ بھی بنا ہوا تھا جبکہ ایک کمرے کا انداز ایس ایچ او کے دفتر جیسا رکھا گیا تھا۔جس میں ایک ٹیبل جس پر سبز رنگ کی چادر موجود تھی۔علاوہ ازیں لینڈ لائن ٹیلی فون سیٹ،بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر،بیک گراؤنڈ میں ناموں کی فہرست اور دیوار پر سندھ پولیس کا مونوگرام بھی پینٹ کیا ہوا تھا جو مجموعی طور پر تھانے کا منظر پیش کر رہا تھا۔ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس ایک ٹک ٹاک کی ویڈیو بھی موجود ہے جس میں نظر آتا ہے کہ کچھ نوجوان پولیس یونیفارم پہن کر ریکارڈنگ کر رہے ہیں۔ان میں ایک شخص نے ایس ایچ او اور ایک شخص اے ایس آئی کے طور پر اداکاری کر رہا تھا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »