تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

گورنرسندھ عمران اسماعیل کے زیر صدار ت SIDCL اور KTC کا اعلیٰ سطحی اجلاس

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہاﺅس میں SIDCL اور KTC کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی ، گورنرسندھ کے مشیر امید علی جونیجو ، SIDCL کے بورڈ ممبر عدنان اصدر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گرین لائن منصوبہ ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لئے فائر ٹینڈرز کی فراہمی سمیت کراچی ، حیدرآباد اور دیگر شہروں کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق حکام نے گورنرسندھ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ حکام نے گورنرسندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرین لائن منصوبہ کی بسوں کی خریداری کے لئے سندھ حکومت نے فیسیلیٹیشن معاہدہ پر دستخط کردیئے ہیں جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لئے فائر ٹینڈرز کی فراہمی امسال دسمبر تک متوقع ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی ، حیدرآباد اور دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے جارہے ہیں۔

گورنرسندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہر شہر کی ضروریات کے مطابق منصوبے تشکیل دیئے جائیں اور تشکیل کردہ منصوبے مقررہ وقت پر ہی مکمل کئے جائیں۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے وفاق کا بھرپور تعاون جاری رہے گااس وقت وفاق کے تعاون سے صوبہ کے مختلف شہروںمیں ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے جارہے ہیں جن کی تکمیل سے مکینوں کو سہولیات حاصل ہوں گی ۔

انہوں نے کہاکہ گرین لائن منصوبہ کی تکمیل سے شہریوں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ سفری سہولت حاصل ہوں گی ،بلدیہ عظمیٰ کراچی کو فائر ٹینڈرز کی فراہمی سے آگ کے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ گورنرعمران اسماعیل نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لئے وزیراعظم ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ، مضبوطی اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اقدامات نا گزیر ہیںکراچی ، حیدرآباد اور دیگر شہروں کے لئے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو سہولیات حاصل ہوں گی اس ضمن میں وفاق بلا تفریق ترقیاتی منصوبے تشکیل دے رہا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل ہو سکیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »