تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

وقار مہدی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد کی قباء آڈیٹوریم آمد، محمد حسین محنتی سے ملاقات

کراچی: امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی سے قباءآڈیٹوریم پہنچ کرپیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور نائب صدر راشد ربانی کی قیادت میں ملاقات کی اور پیپلزپارٹی سندھ کی جانب سے جمعرات11 جون کو وزیراعلیٰ ہاﺅس میں منعقدہ اے پی سی کی دعوت دی۔

جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ سندھ کے عوام کی خدمت اورعدل وانصاف کی بات کی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ کے حقوق اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، کراچی تا کشمور سندھ کے عوام جن مسائل اور وفاقی حکومت کی زیادتیوں کا شکار ہیں ان مسائل پر سندھ کے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ہونا پڑے گا۔اے پی سی کے ایجنڈے میں بہت سارے اشوشامل نہیں ہیں تاہم اس پربھی بات کی جائے گی۔اس موقع پر صوبائی نائب امراءممتاز حسین سہتو،عبدالغفار عمر،نائب قیم محمد مسلم،ضلع حیدرآباد کے امیرحافظ طاہرمجید اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی سات موجود تھے۔

جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی نے بانٹوا انجمن حمایت اسلام کے جنرل سیکرٹری عبدالعزیز عثمان ایدھی کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔صوبائی امیرنے مرحوم کے سوئم میں شرکت اوربیٹے محمدریاض سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔#

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »