تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

ملک میں کورونا سے 41 اموات، 2741 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 41 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2212 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 110586 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 773 اور سندھ میں 696افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 610 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 58، اسلام آباد 52، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 2741 کیسز اور 41 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1748 کیسز اور 17 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 521 کیسز اور 23 ہلاکتیں، اسلام آباد 456 کیسز اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

سندھ

سندھ سے آج کورونا کے مزید 1748 کیسز اور 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6995 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1748 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 17 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41303 اور اموات 696 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے بھر میں 1748 کیسز میں سے کراچی میں 1184 نئے کیسز آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کےمطابق آج مزید 759 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 19896 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 456 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 5785 ہوگئی ہے جب کہ 52 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 843 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے پیر کو کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تاہم آج بروز منگل سرکاری پورٹل پر آزاد کشمیر میں مزید 16 کیسز اور ایک ہلاکت بتائی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 412 اور اموات 9 ہوگئی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 209 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب

پیر کو پنجاب میں مہلک وائرس کے باعث مزید 58 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 773 ہوگئی۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1916 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 40819 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8294 ہے۔

خیبرپختونخوا

منگل کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 23 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 610 ہوگئی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »