تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

خاتون نے فیس بک کے ذریعے ڈاکو پکڑوا دیے

لاہور میں نڈر خاتون نے کمال ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں کو فیس بک کے ذریعے گرفتار کرادیا۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کی رہائشی صبا بانو نامی خاتون کے گھر ہفتے کے روز ڈاکو گھس گئے۔

صبا کے مطابق وہ کورونا کے باعث اپنے کمرے میں آئسولیشن میں تھیں اور ہیڈ فون لگائے فلم دیکھ رہی تھیں جب کہ ان کی بہن گھر کے کام کاج میں مصروف تھیں۔

صبا کو کمرے میں اچانک سے شور کی آواز محسوس ہوئی لیکن انہوں نے نظر انداز کیا بعد ازاں انہیں دوبارہ شک ہوا جس کے بعد انہوں نے سیڑھیوں سے نیچے فلور پر دیکھا جہاں کچھ ڈاکو جمع تھے جو ان کے والد سے مزاحمت کررہے تھے۔

خبر رساں ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے صبا نے کہا کہ پہلے تو انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا لیکن جب وہ کمرے میں لوٹیں تو انہوں نے دروازہ صوفہ لگا کر بند کردیا جس کے بعد ان کے ذہن میں فیس بک پر اس حوالے سے پوسٹ کرنے کا آئیڈیا آیا اور انہوں نے پریشانی کی کیفیت میں کپکپاتے ہاتھوں سے فیس بک پر لکھا کہ ’میرے گھر میں ڈاکو گھس آئے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میرے اسٹیٹس کے بعد دوستوں کے کومنٹس آنا شروع ہوگئے جس میں سے ایک دوست نے پولیس کو کال کرنے کا مشورہ دیا اور میں نے فوراً کال کی اور پولیس نے بھی فوری جواب دیا‘۔

صبا نے کہا کہ ’پولیس کی میرے پاس کچھ دیر بعد دوبارہ کال آئی جس پر انہوں نے گھر نہ ملنے کے بارے میں بتایا جس پر انتہائی غصہ آیا لیکن جیسے ہی ڈاکو میرے کمرے کے دروازے پر آئے اور زور زور سے توڑنے کی کوشش کی تو اس دوران پولیس پہنچ گئی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پولیس نے میرے گھر کی لوکیشن فیس بک سے ہی ٹریک کی اور بروقت ایکشن لیتے ہوئے گھر پہنچ گئے اور تمام ڈاکوؤں کو پکڑ لیا’۔

اس حوالے سے مقامی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او قادر علی کا کہنا تھا کہ ’صبا نے سوشل میڈیا پر مدد مانگنے کے لیے اسٹیٹس ڈالا جس کے بعد ان کے دوستوں نے بھی 15 پر کال کی، میں وہیں قریب ہی تھا لہٰذا جلدی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے جو چیزیں چوری کی تھیں وہ واپس رکھ دیں اور گھر والوں سے معافی بھی مانگی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »