تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

بھارت کی پاکستان پر فضائی حملے کی دھمکی، پاکستان کا سخت رد عمل سامنے آگیا

اسلام آباد: بھارت کی گیدڑ بھبکیاں جاری ہیں،بھارتی وزیر داخلہ امیت شاء نے دوبارہ ہرزہ سرائی اور دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے پاکستان میں ہوائی اور سرجیکل اسٹرائیکس کا حکم دے دیا ہے۔جس پر ردِعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت کو گذشتہ فروری میں اپنی مہم جوئی کے بعد پاکستان کا تیز رفتار اور موثر جواب یاد رکھنا چاہیے۔

پیر کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاء کی دوبارہ ہرزہ سرائی اور دھمکیوں پر ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ بھارت کو گذشتہ فروری میں اپنی مہم جوئی کے بعد پاکستان کا تیز ترین اور موثر جواب یاد رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی صلاحیتوں اور اپنے عزم کا بھرپور مظاہرہ کر دیا تھا، قبل ازیں پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاء نے اڑیسہ کے عوام سے ورچول خطاب میں پاکستان کو دوبارہ دھمکیاں دیں اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے پاکستان میں ہوائی اور سرجیکل اسٹرائیکس کا حکم دے دیا ہی,دنیا جان لے بھارت اپنی سرحدوں میں کسی قسم کی دراندازی برداشت نہیں کرے گا امیت شاء نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پہلے دور میں بھی پاکستان کے اندر سرجیکل اسٹرائیکس کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب بھارت کی طرف سے فضائی حملہ کرنے کی دھمکی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے بھارت کو خبر دار کیا کہ وہ یہ حماقت نہ کرے ، پاکستان اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے، امیت شاہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے حملے کی غلطی کی تو اس کا فوری اور منہ توڑ جواب دیں گے ۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت یہ گیڈربھبھکیاں بند کرے ، امیت شاہ کا آج کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، دنیا کو امیت شاہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے ،جبکہ بھارت معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے ۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ امیت شاہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کا لداخ کے بارے میں کیا خیال ہے بھارت لداخ پر سرجیکل اسٹرائیک کیوں نہیں کرتا ۔ لداخ کے معاملے پر بھارتی میڈیا کیوں خاموش ہے ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »