تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

پرویز الٰہی نے ممتاز دانشور وارث میر مرحوم پر غداری کا الزام مسترد کردیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ممتاز دانشور اور ماہر تعلیم وارث میر مرحوم پر غداری کا الزام مسترد کردیا۔

پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کے ایم پی اے خلیل طاہر سندھو کے پوائنٹ آف آرڈر پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ وہ پروفیسر وارث میر کو ذاتی طور پر جانتے ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ وارث میر انتہائی قابل احترام اور بے باک صحافی تھے اور آخر دم تک اپنی تحریروں سے ملکی مفادات کا تحفظ کرتے رہے، اُنہیں غدار قرار دینا ہر پاکستانی کی توہین ہے۔

انہوں نے وزیر قانون کو ہدایت کی کہ وہ فیاض چوہان کے بیان کا جائزہ لیں جب کہ اسپیکر نے وارث میر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہےکہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے معروف صحافی حامد میر کے والد ممتاز دانشور وارث میر کو غدار قرار دیا جس کی ان ہی کی جماعت کے رہنما وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی مذمت کی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »