تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

جب میں نے ملک میں کرونا وائرس کے خاتمے کی خبر سنی تو خوشی سے جھوم اٹھی: جیسنڈا آرڈرن

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ملک سے کورونا کیسز ختم ہونے کی خبر پر خوشی سے رقص کیا، وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کورونا فری ہوگیا ہے اور اب کوئی کیسز موجود نہیں ہے۔ انہوں نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم ہوگئی، تمام مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، 17 روز سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا اور اس وقت ایک بھی شخص کورونا سے متاثر نہیں۔

جس پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ جب آپکو پتا چلا کہ ایک بھی کیس باقی نہیں بچا تو آپکے تاژرات کیسے تھے جس پر جیسنڈا آرڈرن نے بتایا کہ جب میں نے ملک میں کرونا وائرس کے خاتمے کی خبر سنی تو خوشی سے جھوم اٹھی: جیسنڈا آرڈرن جب میں نے سنا کہ ملک میں کوئی بھی ایکٹو کیسز باقی نہیں رہا تو میں نے خوشی سے تھوڑا سا رقص کیا: وزیراعظم نیوزی لینڈ۔

یوزی لینڈ میں سرحد پر سختی اور بندشیں برقرار رہیں گی لیکن سماجی فاصلے اور عوامی اجتماعات پر عائد پابندیاں ہٹالی گئی ہیں۔وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ٹی وی پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پراعتماد ہیں کہ ہم نے نیوزی لینڈ میں وائرس کی منتقلی کے عمل کو ختم کردیا ہے اور کیویز وائرس کو کچلنے کے لیے غیرمعمولی انداز میں متحد ہو گئے تھے۔

50 لاکھ آبادی کے حامل ملک نیوزی لینڈ میں ایک ہزار 154 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہسپتال سے فارغ کیے گئے آخری مریض کی تفصیلات پرائیویسی کی وجہ سے جاری نہیں کی گئیں لیکن یہ مانا جا رہا ہے کہ وہ ایک خاتون تھیں جن کی عمر 50 سال کے لگ بھگ تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا سے پہنچنے والے نقصان کی تلافی اور معاشی بحال کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم نے کورونا کو ختم کردیا ہے لیکن یہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا بلکہ یہ ایک سنگ میل ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »