تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

ہمارے لیے سب سے بڑا چیلینجز اشو کورونا ہے: محمد حسین محنتی

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ہمارے لیے سب سے بڑا چیلینجز اشو کورونا ہے۔

وائرس کی وبا سے دنیا کھوکھلی نکلی، ترقی یافتہ ممالک بھی اس درد کی دوا نہ کرسکے۔ کوروناوبا کے حوالے سے سندھ حکومت کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے ، کمزور اور طاقتور کے لیے الگ الگ ایس او پیز قابل تشویش اور دہرے معیار کی عکاسی ہے۔کورونا میں اگر سب کچھ آغاخان و انڈس ہسپتال سمیت پرائیویٹ اداروں کو کرنا ہے تو پھر سندھ حکومت کی کیا کارکردگی ہے۔ جماعت اسلامی ایک اصولی و نظریاتی جماعت ہے۔جوملک میں قرآن و سنت کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سجاول جاتی، بیلو، کلاں کوٹ اور ٹھٹہ میں عیدملن اجتماعات، معززین سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ امیر ضلع الطاف احمد ملاح، نائب امیر غلام شفیع، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ عبدالمجید سموں اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت مقامی رہنما بھی ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی کی دعوت یہ ہے کہ اپنی پوری زندگی ملک و معاشرے کو اسلام کے مطابق بنائیں۔57 دنیا کے اسلامی ممالک میں سے کسی ایک میں بھی اسلامی نظام نہیں ہے۔اسی طرح کلمہ طیبہ کا نام سے حاصل ملک پاکستان پر غیر کے غلام حکمرانوں نے ایک دن کے لیے بھی اسلام نافذ نہیں کیا ہے۔ اللہ سے بغاوت پر مبنی نظام کرپٹ قیادت اور دین سے دوری کی وجہ سے آج دنیا کورونا، بے روزگاری، بھوک وافلاس اور مہنگائی سمیت بے شمار مسائل سے دوچار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ پیٹرول سستا ہونے کے باوجود اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچائے جا رہے ہیں۔پیٹرول کی قلت اور لمبی لائنیں لگواکرعوام کو دہرے عذاب میں ڈالا جا رہا ہے حکومت نوٹس لے۔ انہوں نے زور دیاکہ معاشرے میں بدی کے خاتمے و نیکی کے فروغ کی جدوجہد کی جائے۔یہی اللہ کی رضا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »