تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

بینظیر کیخلاف ٹوئٹس پر نوٹس کے ردعمل میں مجھ پرجھوٹے الزامات لگائے گئے: رحمان ملک

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کے خلاف نازیبا الزامات پربطور چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نوٹس لیا تو اس کے ردعمل میں پر مجھ پر نازیبا، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگائے گئے۔

امریکی خاتون سسنتھیا رچی نے الزام لگایا ہے کہ کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ویزا کا مسئلہ حل کرانے کا کہہ کر ڈرائیور بھیج کر اپنے پاس بلایا، گلدستہ اور قیمتی تحفہ دینے کے بعد نشہ آور مشروب پلایا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اپنے بیان میں سینیٹر رحمان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید کیخلاف نازیبا الزامات پربطور چیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نوٹس لیا تو اس کے ردعمل میں پر مجھ پر نازیبا، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بطور کمیٹی چیئرمین سخت اقدامات لینے پر میری کردار کشی شروع کی گئی اور حکومت کے خلاف سخت بیانات پر مجھے قید اور قتل کرنے کی دھمکیاں بھی ملی ہیں لیکن اِن اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں، ماضی میں موت کا سیل بھی دیکھ چکا ہوں۔

دوسری جانب رحمان ملک کے وکلاء نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

ترجمان رحمان ملک کے مطابق سنتھیا رچی کو ہرجانے کا نوٹس بذریعہ کوریئر بھجوایا گیا جب کہ رحمان ملک نے قانونی نوٹس میں سنتھیا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ نے بے بنیاد اور نازیبا الزامات لگا کر سینیٹر رحمان ملک کی ساکھ مجروح کی، رحمان ملک نے بطور چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سنتھیا رچی کے بینظیر بھٹو شہید کے خلاف الزامات پر نوٹس لیا۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سنتھیا رچی نے نوٹس لینے کے ردعمل میں سینیٹر رحمان ملک کے خلاف الزامات کا سلسلہ شروع کیا، آپ نے پہلے رحمان ملک پر بطور وزیرِداخلہ غیر قانونی پی او سی جاری کرنے کا الزام لگایا جس پر نادرا نے تردید جاری کی کہ کوئی غیر قانونی پی او سی جاری نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی شہری سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑکی تھی۔

انھوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔

اس سے قبل سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے حوالے سے بھی متنازع اور نامناسب ٹوئٹ کی تھیں۔

امریکی خاتون کے الزامات پر پیپلز پارٹی نے قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے جس پر سنتھیا کو 9 جون کو جسٹس آف پیس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیاگیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »