تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

ملک و قوم آئی سی یو میں ہے، حکومت نمائشی پروگرام چلارہی ہے: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک و قوم آئی سی یو میں ہے اور حکومت نمائشی پروگرام چلارہی ہے ۔گاڑی اناڑی ڈرائیور کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔وزیر اعظم اور وزراءکے کنفیوژڈ بیانات قومی یکجہتی کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

یہ لڑنے کا نہیں قوم کو کورونا کی دلدل سے نکالنے کا وقت ہے ۔ اساتذہ قوم کے معمار اور محسن ہیں حکومت اساتذہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے ۔کورونا وباءکے بعددنیا کے بہت سے ملکوں میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں ۔ہماری حکومت نے باز ار ،پبلک ٹرانسپورٹ ،بڑے بڑے پلازے اورریسٹوران کھول دیئے ہیں مگر تعلیمی ادارے جن سے قوم کا مستقبل وابستہ ہے ان کو جبراً بند رکھا جارہا ہے ۔تعلیمی اداروں کی بندش سے 15 لاکھ اساتذہ بے روز گار ہوچکے ہیںاور انتہائی کسمپرسی میں زندگی گزار رہے ہیں۔کورونا فنڈ کے 12سو ارب روپے سے ان کی مدد کیوں نہیں کی جاسکتی۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو حکومت اپنا دشمن کیوں سمجھ رہی ہے، یہ حکومت کے معاون ہیں۔آرٹیکل 25.A کے تحت ملک کے ہر شہری کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ریاست کا کام ہے، اگر پرائیویٹ تعلیمی ادارے یہ کام کر رہے ہیں تو وہ دراصل حکومت کی ذمہ داری میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ ان اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر سپورٹ کرے تاکہ علم کی شمع روشن رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن کے زیر اہتمام صوبائی صدور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ایک روزہ اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ماہر تعلیم و چیف ایگزیٹو آفاق شاہد وارثی، نافع پاکستان کے ڈائریکٹر ہدائت خان اور سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔اجلاس میں پنجاب ،خیبر پختونخواہ ،سندھ بلوچستان اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک بھر میں 27فروری سے تعلیمی ادارے بند ہیں چار ماہ بعد بھی حکومت کے پاس تعلیمی نظام کو بحال کرنے کا کوئی لائحہ عمل نہیں ۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے اڑھائی کروڑ اور مدارس کے 31لاکھ طلبا کا مستقبل تاریک ہورہا ہے ۔پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت کا بوجھ بانٹ رہے ہیں ،حکومت تو تمام تر دعوﺅں کے باوجود سکولوں سے باہر دوکروڑ بچوں کو سکولوں میں نہیں لاسکی ۔سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت بند کئے گئے تعلیمی اداروں کا بوجھ خود اٹھائے ،اساتذہ کو تنخواہیں ،بلڈنگز کا کرایہ اور یوٹیلیٹی بلز حکومت ادا کرے کیونکہ چار ماہ سے بچوں کی فیسیں تو نہیں آرہیں،حکومت ان اداروں کو چلانے کیلئے بلاسود قرضے مہیا کرے ۔انہوں نے کہاکہ 15لاکھ اساتذہ کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اور یہ اساتذہ عید پر بھی اپنے بچوں کو نئے کپڑے اور جوتے تو کیا اچھا کھانا نہیں کھلا سکے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں ٹویٹس پر نہیں ،پالیسیوں کی بنیاد پر چلتی ہیں۔حکومت پرائیویٹ سکول مالکان سے مشاورت کے ساتھ تعلیمی نظام کو بحال کرنے کی پالیسی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی رویہ لوگوں کو بغاوت پر اکسارہاہے ۔لوگ کرونا وبا،بے روز گاری ،مہنگائی اور بے یقینی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں حکومت کو شرافت کے ساتھ رہنا اور اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔نان ایشوز اٹھانے کی بجائے حکومت ایشوزکو حل کرنے کی طرف توجہ دے ۔

اجلاس میں متفقہ قرارداد پاس کی گئی جس میں کہا کیا گیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے ملک بھر کے تمام ایسوسی ایشنزکا نمائندہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ SOP اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کریں۔پچھلے چار مہینوں سے سکول بند ہیں اور کرونا اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے والدین فیس دینے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اس لیے حکومت پاکستان نجی تعلیمی اداروں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرے اور نجی تعلیمی اداروں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ بند کیا جائے۔ یہ تعلیمی ادارے علم کا نور پھیلا رہے ہیں۔ اس نور کو بجھانے کی سازشیں نہ کریں۔ تعلیمی ادارے بند کرنا آئین کے آرٹیکل 18 کی خلاف ورزی ہے۔ 5 کروڑطلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔ 50فیصد تعلیمی ادارے مکمل بند اور 10 لاکھ لو گ بے روزگار ہو جائیں گے۔سکولز کی ٹائمنگ 7 تا 10 اور 2 شفٹ میں تعلیمی ادارے چلائے جاسکتے ہیں۔اس کے تحت ادارے کھولے جائیں۔بورڈ فیس کی مد میں 45 لاکھ طلبہ سے وصول شدہ ،25 ارب روپے واپس کریں۔پف سکولز کی چار ماہ سے رُکی ہوئی Payments اور ساری کٹوتیاں فی الفور جاری کی جائیں اور پف بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »