تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

اب لوگوں کے پاس پیسہ ہے لیکن اسپتالوں کے آئی سی یو میں بیڈ نہیں: مرتضیٰ وہاب

فوٹو: اسکرین گریب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کورونا کیسز میں اضافے پر کہا ہے کہ جو لوگ کاروبار اور شاپنگ پلازہ کھولنے میں دلچسپی رکھتے تھے وہ خوش ہوجائیں کہ اب لوگوں کے پاس پیسہ تو ہے لیکن اسپتالوں کے آئی سی یو میں بیڈ دستیاب نہیں۔

اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اللہ رحم فرمائے کہ اب کورونا کے مریضوں کے لیے اسپتالوں کے آئی سی یو میں بیڈ دستیاب نہیں ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 744 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جو لوگ کاروبار اور شاپنگ پلازہ کھولنے میں دلچسپی رکھتے تھے وہ خوش ہوجائیں۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور 650 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد مریض رجسٹرڈ ہوچکے اور 2 ہزار 32 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

گذشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا کے معاملے پر عوام کی جانیں بچانے کے بجائے معیشت بچانے کا ماڈل اپنایا گیا اور وفاق نے وائرس کی روک تھام کی سندھ حکومت کی کوششوں کو سبوتاژ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پاکستان میں زبردستی پھیلایا گیا، ہماری بات نہ مانیں مگر ان کی تو مانیں جو اس بیماری سے فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، وفاقی حکومت اعدادو شمار کے ساتھ کھیل کر عوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »