تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

بلاول بھٹو کو مستقبل کا طاقتور لیڈر دیکھتی ہوں: سینتھیا رچی

اسلام آباد: امریکی شہری سینتھیا رچی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو مستقبل کا طاقتور لیڈر دیکھتی ہوں، پیپلزپارٹی سے لڑنا نہیں چاہتی، بلاول کا مستقبل کے لیڈر کے طور پر ڈاکومنٹری میں انٹرویو کرنا چاہتی تھی، خیبرپختونخواہ کے شعبہ آرکیالوجی اوراین جی او کیلئے کام کرتی ہوں۔

امریکی شہری سینتھیا رچی نے اایف آئی اے کو تحریری بیان میں کہا کہ وہ 10سال سے پاکستان میں مقیم ہیں۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ آرکیالوجی اور این جی اوز کے لئے کام کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو مستقبل کا طاقتور لیڈر دیکھتی ہوں۔ ایمانداری کی بات ہے بطور مستقبل کے رہنماء بلاول کا انٹرویو کرنا چاہتی تھی۔ ایک تحقیقاتی ڈاکیومنٹری بنا رہی ہوں۔ بلاول کا مستقبل کے رہنماء کے طور پر ڈاکومنٹری میں انٹرویو کرنا چاہتی تھی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سنتھیا رچی نے بے بنیاد الزامات لگا کر ساکھ مجروع کی۔ سنتھیا رچی کے خلاف پاکستان اور امریکا میں ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائیگا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ سنتھیا رچی نے بختاور بھٹو زرداری پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جس کو نظرانداز کیا، بعد میں بینظیر بھٹو شہید کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جس سے جذبات مجروع ہوئے، شدید ردعمل اور ایف آئی اے میں طلبی کے بعد سنتھیا نے اس طرح کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بطور وزیراعظم سنتھیا سے کوئی ملاقاتن تک نہیں کی، وفود سے کی گئی ملاقاتوں میں اگر سنتھیا موجود تھیں تو اس کا علم نہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سنتھیا سے پہلی اور آخری ملاقات سال دو ہزار انیس میں اسلام آباد میں ایک سفارتکار کے گھر پر ہوئی، ملاقات کے دوران جلیل عباس جیلانی اور دیگر پارٹی رہنماء بھی موجود تھے ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »