تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

پٹرول دوبارہ مہنگا ہونے والا ہے اس لیے مصنوعی قلت ہے

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پٹرول سستا ہوا اور ذخیرہ اندوزوں نے مسئلہ پیدا کیا، پٹرول قلت پر ای سی سی میں بات ہوئی ہے، اوگرا کو قلت دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پٹرول ایک دم دوبارہ مہنگا ہونے جارہا ہے، اسی لیے مافیا ذخیرہ اندوزی کرکے قیمتیں مہنگی ہونے کا انتظار کررہی ہے۔ 

شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب نیب کا چھاپا پڑا شہباز شریف گھر میں ہی تھے اور پچھلے کمرے میں چھپے تھے، وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے عادی ہیں اور مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، لیکن وزیراعظم عمران خان کو مفاہمتی کردار میں کوئی دلچسپی نہیں، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ عید کے بعد نیب کی ٹارزن کے روپ میں واپسی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف جیل جائیں گے، ان کا کیس سنگین ہے، یہ خاک لیڈر ہیں کہ ان کے پیچھے پولیس لگی ہے اور یہ گرفتاری سے بھاگ رہے ہیں، یہ سمجھ رہے ہیں کہ انکی کمپنی کی مشہوری ہورہی ہے حالانکہ اس پر مسترد کا ٹھپہ لگ رہا ہے، ہم تو خود گرفتاری دیتے تھے، جیل تو حقیقی سیاست دان کا سسرال ہوتا ہے لیکن یہ چور اور خائن سیاست دان ہیں، یہ لوگ چینی میں بھی نہیں بچیں گے۔

سوشل میڈیا پر نواز شریف کی لندن میں تصویر سامنے آنے سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ تصویر پر نہ جائیں نوازشریف سے کوئی پوچھے ان پر کیا گزر رہی ہے ، باہر زندگی گزارنا مشکل ہے، لاہور لاہور ہے اور لندن میں کچھ نہیں رکھا، اندر سے ان کا حال پوچھو کیا گزر رہی ہے، حقیقت میں تو ان کے رنگ پسٹن خراب ہوچکے اور انجن دھواں دے رہا ہے، یہ ویسے ہی تصویروں میں واک اور چائے نظر آتی ہے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پر فواد چوہدری کی بات صحیح ہے، رپورٹوں پر کچھ ریگ مال ضرور پھیرا گیا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ چینی بحران کے تمام ذمہ دار جیل جائیں گے اور عمران خان ملوث افراد کو آئین و قانون کے شکنجے میں کسیں گے، کل کابینہ اجلاس میں چینی رپورٹ کا معاملہ زیر بحث آئے گا اور آٹے کی فرانزک رپورٹ کا فیصلہ ہوگا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »