تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا مریضوں کیلئے پلازما کا عطیہ دے دیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا مریضوں کے لئے گورنر ہاﺅس میں اپنے پلازما کا عطیہ دیا ۔ نیشنل انسٹیٹوٹ آف بلڈ ڈیزیزز کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ نے کورونا وائرس کے باعث 17 دن قرنطینیہ میں گذارے تھے اور صحت یابی کے بعداپنا پلازما عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کو اس سے صحت یاب افراد کا پلازما لگانے کے حوصلہ افزاءنتائج برآمد ہوئے ہیں اس لئے میری اپیل ان لوگوں سے ہے جنھیں کورونا ہوا اور وہ اس سے صحتیاب ہو چکے ہیں کہ وہ اپنا پلازما ضرور عطیہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیسو ایمیونائزیشن Passive Immunisation طریقہ علاج کے ذریعہ کورونا کے مریضوں کی جان بچائی جاسکتی ہے،ڈاکٹر طاہر شمسی اس طریقہ علاج کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔گورنرسندھ نے کہا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگااس ضمن میں کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ نیشنل انسٹیٹوٹ آف بلڈ ڈیزیزز کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا کہ آج گورنرسندھ نے اپنے وعدہ کے مطابق پلازما عطیہ کیا اس اقدام سے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کو بھی پلازما دینے کی ترغیب حاصل ہوگی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ پلازما لگائے جانے والے کورونا کے 80 فیصد مریض وینٹیلیٹر پر جانے سے محفوظ رہتے ہیںایک صحت مند فرد کا پلازما دو مریضوں کو لگایا جاسکتا ہے اوردنیا کے کئی ممالک میں بھی پیسو ایمیونائزیشن کو کورونا کے مریضوں پر استعمال کیا جارہا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »