تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

ایمریٹس ائیر لائن کا کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

کراچی: متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائیر لائن نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایمریٹس ائیرلائن نے 8 جون 2020 سے دبئی کے لیے ہفتہ وار 14 شیڈول پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں کراچی سے یومیہ ایک پرواز، اسلام آباد سے ہر جمعرات دو پروازیں جب کہ لاہور سے پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو پروازیں روانہ ہوں گی۔

ایمریٹس ائیر لائن اپنے جدید بوئنگ 300-777 ای آر جہازوں کے ساتھ سفر کی سہولت پیش کرے گی۔

ان پروازوں میں صرف ان ہی مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی جو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے نافذ کیے داخلے اور اہلیت کے قوانین پر پورے اترتے ہوں گے۔

ایمریٹس ائیر لائن پاکستان سے پرواز میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے ساتھ کارگو بھی دبئی لے کر جائے گی جب کہ دبئی سے پاکستان آنے والی پروازوں پر ائیرلائن کی جانب سے صرف کارگو کو لایا جائے گا۔

اس حوالے سے ایمریٹس کے نائب صدر پاکستان محمد سرحان نے کہا کہ “ہم پاکستان سے دبئی کے لیے مسافروں کی شیڈول پروازوں کے آغاز پر خوش ہیں جس سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں موجود متحدہ عرب امارات کے پاکستانی صارفین اپنے دفاتر، کاروبار اور فیملیز کے پاس واپس جا سکیں گے‘۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »