تازہ ترین
مائنر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ڈرافٹ 7 جون کو ہوگاویسٹ انڈیز نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ون ڈے میچ جیت لیا۔حکومت نے اپنے وسائل سے پتہ کیا کہ آڈیوز کہاں اور کیسے ریکارڈ ہو رہی ہیں؟ چیف جسٹساعجاز چوہدری کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کیلئے درخواست دائرسعودی عرب میں 70 سالہ خاتون نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لیبجٹ 24-2023ء: ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہجیسے ہی روسی تیل آئے گا، قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی، مصدق ملکبغاوت پر اکسانے کا مقدمہ: شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاریجنوبی ویرستان: ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحقحبیب بینک کا صارفین کی سہولت کیلئے بڑا اقدام، پاکستان کا پہلا بینک بن گیا117بینک اکاؤنٹس کا انکشاف، نیب نے فرح گوگی کو شوہر سمیت طلب کرلیابجٹ 24-2023: پیٹرولیم اور توانائی کے شعبے سے متعلق بجٹ تجاویز پیششاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکمعالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اندیشہانٹربینک میں ڈالر 51 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 8 روپے مہنگاسندھ میں مخصوص بلدیاتی نشستوں کے ساتھ پارٹی پوزیشن، پی پی سرفہرستحیدرآباد سکھر موٹروے کیلئے ساڑھے 9 ارب روپے کی گرانٹ منظورتحریک انصاف سے مذاکرات نہ پہلے کر رہے تھے نہ اب کریں گے، مولانا فضل الرحمٰنلاہور میں جلسہ، آصف زرداری نے ٹکٹ ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس بلا لیاکراچی میں نجی یونیورسٹی کی وین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا تین مرحلوں میں 15 جون سے سکول کھولنے کا اعلان

کراچی: پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا تین مرحلوں میں 15 جون سے سکول کھولنے کا اعلان، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کراچی لے سربارہ پرویز ہارون نے صوبائی حومت کی جانب سے سکول بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی ستمبر تک سکولز بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے، ہم نے ایس او پیز تیار کرلی ہیں، سکول تین مرحلوں میں 15 جون سے کھول دئیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں چھٹی سے دسویں جماعت تک سیکنڈری سیکشن کے طلبا و طالبات 15 جون سے سکول آئیں گے، دوسرے مرحلے میں پہلی جولائی سے جماعت سوئم سے پنجم تک کے طلبا اپنی تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں گے، جب کہ تیسرے مرحلے میں 10 جولائی سے پہلی جماعت سے پنجم تک کے تمام طلبہ و طالبات اسکول آئیں گے۔

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے پہلے ہی سکول جانے سے محروم ہیں اور حکومت کے اس فیصلے نے مزید 5 کروڑ بچوں کو تعلیم سے محروم کردیا ہے، جب وفاقی حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے تو تمام سکولوں اور مدارس کو مکمل ایس او پیزکے ساتھ کھولنے کی فی الفور اجازت دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ تمام تعلیمی ادارے اور مدارس موثر طریقے سے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے دیگر اداروں اور دفاتر کے لیے مثال ثابت ہوں گے۔
پرویز ہارون نے کہا کہ سکولز کو بند رکھنے سے نہ صرف کروڑوں طلبہ متاثر ہورہے ہیں بلکہ اساتذہ، کلرک، چپڑاسی، ماسی، چوکی دار، سکول وین ڈرائیور، بک سیلرز، اسٹیشنریز، کینںٹین کا عملہ، پرنٹر اور پبلشرز بھی بے روزگاری اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکول کھولنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔اسکول واحد جگہ ہوگی جو ہم سب سے آخر میں کھولیں گے۔ سعید غنی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں اگر اسکول کھول بھی دیں تو والدین بچوں کو نہیں بھیجیں گے۔تاہم صوبائی وزیر نے ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق بتایا کہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بات چل رہی ہے اسے ایس او پیز کے ساتھ کھول دیا جائے گا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »