تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

ملک میں کورونا سے 1510 ڈاکٹر متاثر ،طبی عملے سمیت کُل 25 افراد جاں بحق ہوگئے

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور 24 گھنٹوں میں کورونا سے 117 طبی اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد 2 ہزا ر 561 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 25 اہلکار کورونا سے انتقال کرچکے ہیں جب کہ 8 افراد تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس کے مطابق ملک میں مزید 78 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں کی کل تعداد 1510 تک جا پہنچی ہے۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثرہ نرسز کی تعداد بھی 352 تک پہنچ گئی ہے جب کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے مجموعی طور پر 699 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1368ہیلتھ ورکرز گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کیے گئے ہیں اور 231 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ ملک بھر میں 937 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ کل 1688 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »