تازہ ترین
کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

کورونا پر حکمرانوں کاغیر سنجیدہ رویہ قابل گرفت اور تشویش ناک ہے: محمد حسین محنتی

کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کورونا انسانوں کے گناہوں کا نتیجہ ہے۔اس حوالے سے حکمرانوں کاغیر سنجیدہ رویہ قابل گرفت اور تشویش ناک ہے۔کورونا جلدی ختم ہوتے ہوئےنظر نہیں آتا، احتیاط و اس کے ساتھ جینا سیکھنا پڑے گا۔ جماعت اسلامی اقامت دین اور بلاتفریق انسانیت کی خدمت کرنے والی جماعت ہے۔ کورونا ریلیف میں کارکنان نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر کراچی تا کشمور لاک ڈاون سے متاثرہ عوام کی خدمت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں عوامی اجتماع، ذمہ داران کے اجلاس اور نواحی علاقے قلندرانی آباد میں آگ سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور الخدمت کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کے موقع پر کیا۔ دریں اثناء انہوں نے پیپلزپارٹی ش ب کے ضلعی صدر ندیم قریشی سے والدہ کی وفات پر تعزیت مرحومہ کے درجات بلندی کی دعا کی ۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا،امیر ضلع حاجی دیدار علی لاشاری، الخدمت کے صدر غلام حیدر پیرزادہ، جیکب آباد کے امیر ہدایت اللہ رند، مولانا اعظم قلندرانی ودیگر ذمہ داران و معززین بھی ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر میں ہونے والی انسانیت سوز مظالم پر عالمی ضمیر کی بے حسی پر اللہ تعالی نے پوری دنیا کو لاک ڈائون کردیا۔ کورونا وبا سے اللہ نے زمین پر خدائی دعویداروں کو بھی اپنی اقات یاد دلادی ہے۔ہر مصیب و آزمائش انسانوں کو اپنے رب کی طرف پلٹنے اپنی اصلاح کا موقع دیتی ہے۔شہر سے چند کلومیٹر پر واقعے علاقےنوازوجاگیر میں آگ لگنے سے لوگ اپنے گھروں اناج و مویشی سے محروم ہوگئے مگر انتظامیہ و کسی منتخب نمائندے کا دادرسی کے لیئے نہ پہنچنا افسوس ناک اور عوامی وجمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کےلمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے مقامی ذمہ داران کو ہدایات دیں کہ وہ آگ متاثرہ خاندانوں کی بھرپور دادرسی کریں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »