تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

وفاق اور صوبائی حکومت آپس میں لڑنے کی بجائے ملکر ملک کو بحران سے نکالے: محمد حسین محنتی

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سندھ میں سخت لاک ڈائون کے باوجود زیادہ کورونا کیسز اور ہسپتالوں میں مطلوبہ سہولیات کا فقدان کی صورتحال نے حکومتی کارکردگی پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ وفاق این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبہ کو اپنا جائزحق دے کر احساس محرومی ختم کرے۔وفاقی اور صوبائی حکومت آپس میں لڑنے کی بجائے ملکر کرونا وبا کی اس مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت اور ملک کو بحران سے نکالنے کی حکمت عملی بنائیں۔ کندھ کوٹ سمیت سندھ میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔ قبائلی تصادم ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےکندھ کوٹ میں امیر ضلع کشمور آغا عبدالفتاح پٹھان سےان کی رہائش گاہ پر والد کی وفات پر تعزیت اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ قیم صوبہ کاشف سعید شیخ ،نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز، نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی اور صوبائی اطلاعات سیکرٹری مجاہد چنا سمیت مقامی رہنما بھی ساتھ موجود تھے۔دریں اثناء انہوں نے روجہان مزاری میں جماعت اسلامی کے رہنما اور کشمور سے ایم ایم اے کے سابق امیدوار سردار شمشیر خان مزاری سے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت، مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔
محمد حسین محنتی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جعلی ڈومیسائل سندھ حکومت کی نااہلی ہے جس طرح اچھے کاموں کا کریڈیڈ حکومت لیتی ہے تو یہ بدنما داغ بھی سندھ حکومت کے کھاتے میں جاتا ہے ۔اس سے اصل حق داروں کے حق پر ڈاکہ مارا جاتا ہے۔ کمیشن جلد تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا اور جعلی ڈومیسائل منسوخ کئے جائیں۔ جماعت اسلامی ظلم کے خلاف اور عدل کے نظام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »