تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

سیہون میں کورونا تیزی سے بڑھنے لگا، ڈپٹی کمشنر جامشورو کی زیر صدارت اہم اجلاس

(رپورٹ: علی مراد چانڈیو)سیہون میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن رٹائرڈ فرید الدین مصطفیٰ کی زیر صدارت قلعہ ریسٹ ہاؤس سیہون میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹر معین الدین صدیقی، ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق احمد سولنگی، اسسٹنٹ کمشنر سہون نور احمد کھرو، اے ایس پی علینہ راجپر کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے سیدعبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ میں موجود کورونا کے مثبت مریضوں، ان کے علاج معالجے، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو وائرس سے محفوظ کرنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت مختلف امور سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن رٹائرڈ فرید الدین مصطفیٰ نے بتایا کہ آج کے اس اجلاس میں سہون میں کورونا وائرس کے بڑہتے ہوئے کیسز اور وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے مختلف فیصلے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ میں بہترین طبی سہولیات کی دستیابی کے سبب دادو، نوشہروفیروز اور دیگر اضلاع سمیت دور دراز کے علائقوں سے مریض آتے ہیں اور جب سے او پی ڈی کھلی ہے وہاں لوگوں کا رش بڑہنے کے سبب کورونا کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد لوکل سطح پر کورونا وائرس میں شدت آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سہون سے 1026نمونے لئے گئے جس میں سے 67 پازیٹو آئے، ان میں سے 15 صحتیاب ہوگئے جبکہ 52 ابھی تک ایکٹو کیسز ہیں جس میں 32 سید عبداللہ انسٹیٹیوٹ کے اسٹاف کے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر پوری صورتحال کا جائزہ لیا ہے، شہر کا دورہ کیا ہے اور وائرس کی روک تھام کے لئے کچھ اہم فیصلے کئے گئے ہیں جن میں محکمہ داخلہ سندھ کی ایس او پیز پر من و عن عمل کیا جائے گا، چائے کھانے، ہوٹل اور حجام کی دکانیں فی الفور بند کی جائیں گیں، سہون میں لوکل ٹرانسمیشن کے بعد کیسز بڑہ رہے ہیں اس لئے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں رہیں، انتہائی ضروری سروسز بشمول میڈیکل اسٹورز کے علاوہ تمام چیزیں شام 5 بجے بند کردی جائیں گی، دکانوں سمیت جہاں پر بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی، سماجی فاصلے پر عمل نہ کیا گیا تو سندھ وبائی ایکٹ کے تحت ایکشن لیا جائے گا جس میں چھ مہینے تک سزا ہوسکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن رٹائرڈ فرید الدین مصطفی نے بتایا کہ سہون میں کورونا صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سہون کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو روزانہ 5 بجے صورتحال سے متعلق ڈی سی آفیس کو آگاہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سہون کے شہبازمحلہ اور کھوسہ محلہ سمیت جھاں بھی کیسز زیادہ ہیں وہاں عوام کی آمد و رفت کو چیک کیا جائے گا اور لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کا پابند کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے سہون پریس کلب اور میڈیا سے گذارش کی کہ وہ انتظامیہ کا ساتھ دیں اور لوگوں کو آگاہی دیں کیونکہ شہر میں کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایک سوال پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درگاہ حضرت لال شہباز قلندر رحمت اللہ علیہ فی الحال زائرین کے لئے بند رہے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »