تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

وفاق کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوا ہے: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت: صوبہ سندھ کے بعد گلگت بلتستان نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی پر تنقید شروع کردی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان (جی بی) حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس سےبھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔

گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی راستے بدستور بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج تک بھوک سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی لیکن وفاقی حکومت کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جی بی حکومت کی مدد کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے اور ہم خود کورونا مریضوں کے اخراجات برداشت کررہے ہیں، وفاق  سے 60 کروڑ روپے مانگے تھے جو اب تک نہیں ملے ہیں۔

وزیراعلیٰ جی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آگے بڑھیں، تمام سیاسی جماعتیں تعاون کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحتی سرگرمیوں کی اجازت سے قبل ضابطہ کاربنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختوخوا اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو سیاحت کھولنے کیلئے ضابطہ کار بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وہیں دوسری جانب گلگت بلستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک مہلک وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 738 ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »