تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

کورونا کے خلاف جنگ: عالمی ادارہ صحت سندھ حکومت کے اقدامات کا معترف

کراچی: کورونا کے خلاف جنگ میں سندھ حکومت کے اقدامات کو دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے سندھ حکومت کی تعریف کی ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے کنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا سے متعلق اسپتال قائم کرنے سے ڈبلیو ایچ او کو آگاہ کیا، سندھ حکومت کے بروقت اقدامات نے بہتر نتائج دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری کورونا کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاوس سندھ میں مراد علی شاہ اور کنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ سمیت مختلف نمائندوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں مراد علی شاہ نے کئے جانے والے تمام اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ گنجائش 6600 ٹیسٹ کردی ہے مگر لوگ ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ میں لاک ڈاؤں کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج لیئے جانے کا امکان ہے جس کے حوالے سے اجلاس ابھی جاری ہے۔
اس موقع پر سندھ حکومت کے اقدامات دیکھ کر عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کی جانب سے سندھ حکومت کے احکامات کی تعریف کی گئی ہے جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا سے متعلق اسپتال قائم کرنے سے ڈبلیو ایچ او کو آگاہ کیا، سندھ حکومت کے بروقت اقدامات نے بہتر نتائج دیے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی صورتحال کی بات کی جائے تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 افراد اس مہلک وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
جس کے بعد جاں بحق ہونے والے کُل افراد کی تعداد ایک ہزار 543 ہو گئی ہے جبکہ کُل متاثرہ افراد کی تعداد 72 ہزار 460 ہو گئی۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے د وران 2964 نئے کیسز سامنے آئے۔ سندھ کی بات کی جائے تو سندھ میں 28 ہزار 245 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »