تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

ملکی تاریخ میں آٹے کا سب سے سنگین بحران جنم لے رہا ہے: میاں زاہد حسین

ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین ،پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کے لئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو ملکی تاریخ میں آٹے کا سب سے سنگین بحران جنم لے سکتا ہے ۔ مافیا نے سال رواں کے دوران آٹے کی قیمت میں کم از کم50 فیصد اضافے کا منصوبہ بنا لیا ہے جس سے لوگ کرونا وائرس اور ماضی کے تمام بحران بھول جائیں گے ۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی موجودہ پالیسیاں مافیا کا حوصلہ توڑنے کے لئے ناکافی ثابت ہو رہی ہیں جسکی وجہ سے گندم اور آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسے بیانات داغ کر روکنا ناممکن ہے ۔ ملک بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی جاری ہے جس سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ 1400 روپے من ملنے والی گندم اب سولہ اورسترہ سو روپے میں مل رہی ہے اور اسکی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا ۔ انھوں نے کہا کہ بیج فروخت کرنے والی بعض کمپنیاں بھی بہتی گنکا میں ہاتھ دھو رہی ہیں اور اپنے خفیہ گوداموں میں بڑے پیمانے پر گندم کا ذخیرہ کر رہی ہیں ، بڑے زمیندار اور آڑھتی بھی کسی سے کم نہیں ہیں اور وہ بھی اس منافع بخش کالے دھندے میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے بعض اضلاع میں گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ اس دھندے میں مافیا کو محکمہ خوراک کے بعض برائے فروخت اہلکاروں کی مدد بھی حاصل ہے ۔ متعلقہ محکمے گندم کی خریداری کے ہدف میں سنجیدہ نہیں ہیں اورمتعدد ضلعوں سے کرپشن ، نا اہلی اوربد انتظامی کی شکایات مل رہی ہیں جو منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی مدد کے مترادف ہے ۔ انھوں نے کہا کہ فلور ملز کو ضروریات کے مطابق گندم ا سٹاک کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے جس سے کاروباری برادری میں بے چینی پھیل رہی ہے ۔ مارکیٹ میں گندم کی فراہمی اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کا ایک طریقہ مافیا کے خلاف بے رحمانہ آپریشن ہے جس کے امکانات کم ہیں جبکہ دوسرا آپشن گندم کی درآمد کا ہے جس کے لئے فلور ملز کو بھی گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے ۔ گندم درآمد کرکے ما فیا کو ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔ اگر حکومت اگلے سال اپریل تک ماہانہ کم از کم 1 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دے تو مافیا کے مزموک عزائم ناکام بنا کر قیمتوں میں استحکام لایا جا سکتا ہے کیونکہ اس سے طلب اور رسد کی صورتحال متوازن ہو جائے گی ۔ امسال گندم کی پیداوار میں تقریباً10 لاکھ ٹن تک کی کمی متوقع ہے جس سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی ضروری ہے ۔ گندم درآمد کرنے کے لئے حکومت امریکہ، روس اور یوکرین سے معاہدے کر سکتی ہے جبکہ نجی شعبہ کو کہیں سے بھی گندم درآمد کرنے کی اجازت ملنی چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ ا گر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو کرونا وائرس سے پریشان عوام کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی جبکہ حکمرانوں کو اسکی بھاری قیمت چکانی پڑے .

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »