تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

جنھیں ایٹم بم کی اسپیلنگ نہیں آتی وہ دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں

مسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو ایٹم بم کے اسپیلنگ تک نہیں آتی وہ 28 مئی کے دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ دار کابینہ میں موجود ایک وزیر جو 28 مئی 1998 کو دھماکوں سے خوفزدہ ہوکر پاکستان سے بھاگ گئے تھے، حیرت ہے کہ وہ اب ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں اور غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ تاریخ اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حکومت کی بنیادوں کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں، یہ اپنی ویڈیو دیکھ لیں تو یاداشت واپس آ جائے گی۔

اعجاز الحق نے کہا کہ پاکستان کا ایٹم بم ایک معجزہ ہے، دنیا کی طاقتیں ہر سال پاکستان کو یورینیم کی افزدوگی میں اضافے سے استثنیٰ دینے پر مجبور ہوچکی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایٹم بم ضیاء الحق کے دور میں مکمل ہوا اور نوازشریف دور میں دھماکے کیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ 1998 میں نواز شریف اور پوری کابینہ ایٹمی دھماکوں کے خلاف تھی، ایٹمی دھماکے راجا ظفر الحق، ایوب خان اور میں نے کیے تھے لیکن دھماکوں کے عین وقت مجھے قومی ذمہ داری کے طور پر ملک سے باہر جانا پڑ گیا تھا۔

شیخ رشید کے دعوے کے ردعمل میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید دھماکوں کے وقت ملک سے بھاگ گئے تھے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »