تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

500 سال پرانی کتاب کو بل گیٹس نے ساڑھے 4 ارب روپے میں خریدا، اس میں ایسا کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

نیویارک: عام طور پر کہا جاتا ہے کہ فنکار اور سائنسدان ایک دوسرے کی ضد ہوتے ہیں۔ ایک جذبات کی بات کرتا ہے اور دوسرا دلیل کی، مگر لیونارڈوڈاونچی ایک ایسی شخصیت تھی کہ جس میں سائنس اور فن یوں مدغم ہوتے تھے کہ آج تک کوئی یہ طے نہیں کر پایا کہ وہ فنکار تھے یا سائنسدان۔ دنیا ان کے مصوری کے شاہکاروں کے متعلق تو بخوبی جانتی ہے لیکن انہوں نے سائنس پر بھی کتابیں لکھیں جن میں سے ایک ’کوڈیکس لیسیسٹر‘ ہے جو ’کوڈیکس ہیمر‘ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے اور یہ اب تک دنیا کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی دوسری کتاب کا اعزاز رکھتی ہے۔

وکی پیڈیا کے مطابق لیونارڈوڈاونچی کی یہ کتاب کا نام تھامس کک کے نام پر رکھا گیااور بعد ازاں اس کا کریڈٹ ارل آف لیسیسٹر کو بھی دیا گیا جنہوں نے 1791ءمیں اس کتاب کو خریدا۔ 11نومبر 1994ءکو یہ کتاب مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے 3کروڑ 8لاکھ 2ہزار 500ڈالر میں خریدی۔ یہ رقم 2019ءکے کرنسی ریٹ کے اعتبار سے 5کروڑ 32لاکھ 22ہزار 898ڈالر بنتی ہے۔

کوڈیکس ہیمر 72صفحات پر مشتمل کتاب ہے جس پر چمڑے کی جلد کی گئی ہے۔ اس کے صفحات کا سائز 29×22سینٹی میٹر ہے۔ اس کتاب میں لیونارڈوڈاونچی نے اپنے علم فلکیات کے متعلق نظریات بیان کیے ہیں۔ اس کے علاوہ پانی، پتھر، ہوا، فلکیاتی روشنی اور فوسلز کی خصوصیات بیان کی ہیں۔ کتاب میں وضاحت کی گئی ہے کہ سمندری حیات کے فوسلز پہاڑوں میں کیسے دریافت ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے لیونارڈو کا کہنا ہے کہ پہاڑ کروڑوں سال قبل سمندر کا بیڈ یا پیندہ ہوا کرتے تھے۔ بتدریج یہ اوپر اٹھنا شروع ہوئے اور پہاڑ بن گئے اور اس زمانے میں سمندری حیات کے جو فوسلز ان میں تھے وہ آج ان سے دریافت ہو رہے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »