تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

کورونا کا مریض 10 روز بعد وائرس نہیں پھیلا سکتا، نئی تحقیق نے حیران کردیا

سنگاپور: کورونا کا مریض 10 روز بعد وائرس نہیں پھیلا سکتا۔ اکیڈمی آف میڈیسن اور سنٹر فار انفیکشن ڈیزیز سنگا پور کی تحقیق کے مطابق علامات کے دو روز قبل اور علامات کی تاریخ سے 10 دن بعد کورونا کا مریض دوسروں تک وائرس پھیلانے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔ اس تحقیق کے بعد امریکہ ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کو نئی ریسرچ کے مطابق ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ10 روز بعد مریض کا نیگٹیو ٹیسٹ کرائے بغیر اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیں۔
اس حوالے سے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ایسے افراد کا کورونا ٹیسٹ 3 مہینوں تک مثبت آتا رہتا ہے، لیکن کورونا ان سے مزید لوگوں میں نہیں پھیلتا۔ خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے.

ہر طرف اس کا خوف پایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں، ہر طرف کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح اس کی ویکسین تیار کر لی جائے، لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔

تا ہم مختلف تحقیقات سامنے آ رہی ہیں۔ اس وقت امریکہ جیسا ملک بھی کورونا کا شکار ہو کر پریشان ہے، یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک بھی ابھی تک کورونا پر قابو نہیں پا سکے اور ان ممالک میں بھی طبی سہولیات کم پڑ گئی ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لئے اب اکیڈمی آف میڈیسن اور سنٹر فار انفیکشن ڈیزیز سنگا پور نے تحقیق کی ہے جس کے مطابق علامات کے دو روز قبل اور علامات کی تاریخ سے 10 دن بعد کورونا کا مریض دوسروں تک وائرس پھیلانے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد کی بات کی جائے تو ابھی تک دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں.

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »