تازہ ترین
کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی احتساب عدالت  میں پیش ہوگئے جبکہ احتساب عدالت نے زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کی استدعا پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،نیب نے عدالت میں یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا بھی کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن دونوں نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، زرداری کراچی اور نوازشریف لندن میں موجودتھے ، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو سمن انکی رہائش گاہوں پر وصول کروائے، انور مجید اسپتال میں زیر علاج ہیں وہاں سمن وصول نہیں کیے گئے۔

سابق صدر زرداری کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ بیمار ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے مںظور کرلی اور فاضل جج نے واضح کیا کہ آصف علی زرداری کو صرف آج کی حاضری سے استثنا دے رہا ہوں،عدالت نے انہیں آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

ادھر اسی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طر ف سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا، اصالتاً یا وکالتاً عدم پیشی پر نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی اور مزید سماعت 11جون تک ملتوی کردی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »