تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

کورونا کے حوالے سے سندھ حکومت کی کارکردگی کو ہرگزتسلی بخش نہیں کہا جاسکتا: محمد حسین محنتی

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ فرسودہ نظام اورکرپٹ قیادت سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی اورعوام مسائل کے دلدل سے باہر نہیں نکل سکتے،اسلام کامساوات پرمبنی عادلانہ نظام اوردیانتدارقیادت ہی دنیا میں امن ،ملکی خوشحالی اورعوام کومسائل سے چھٹکارہ دلا سکتے ہیں۔کورونا کے حوالے سے سندھ حکومت کی کارکردگی کو ہرگزتسلی بخش نہیں کہا جاسکتا،حکومت نے عوام کوریلیف اورحوصلہ دینے کی بجائے خوف اورافراتفری کا ماحول پیداکیا،عجیب تماشہ ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک میں مساجدکوبند اورشراب خانے کھلے ہوئے ہیں جوکہ اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ سندھ حکومت کے دین بیزار ی اقدامات سے قوم کو سخت تشویش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ گلشن معمار کے تحت مسجد ابو حزیفہ میں ایس او پیز کے پیش نظرغیررسمی عیدملن اور ناظم علاقہ ابوالخیر کی رہائشگاہ پردیئے گئے عصرانہ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرطیارہ حادثہ کے شہداءکورونامریضوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی خصوسی دعا کی گئی۔قیم ضلع شمالی عرفان احمد، ضلعی صدرپبلک ایڈ کمیٹی ابوالضیائ،راشد رند اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا سمیت دیگر مقامی احباب بھی ساتھ موجود تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ رمضان مسلمانوں کی جسمانی اورروحانی ٹریننگ کا مہینہ ہے۔جس نے بھی ایمان واحتساب کے ساتھ رمضان کا مہینہ گذارا وہ کامیاب ہوگیا۔قبل ازیں ناظم علاقہ نے کورناریلیف رمضان راشن ودیگرسرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔

جماعت اسلامی رہنماوں کا سردارشمشیرخان مزاری سے اظہار تعزیت
کشمورسے قومی اسمبلی کے ایم ایم اے کے سابق امیدوار اورجماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کے رکن سردار شمشیرخان مزاری کے بھائی میرعاطف خان مزاری کی وفات پرنائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی،قیم کاشف سعید شیخ ،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا سمیت دیگر ذمہ داران نے دلی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »