تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

دو سال سے کم عمر بچوں کے لئے ماسک پہننا خطرناک قرار دے دیا گیا

جاپان: دو سال سے کم عمر بچوں کے لئے ماسک پہننا خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاپان کے ایک میڈیکل گروپ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو ماسک نہ پہنائیں کیونکہ یہ ان کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے میڈیکل ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس عمر میں ماسک کے استعمال سے کمسن بچوں کو سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے اور اس کے علاوہ ان کا دم گھٹ سکتا ہے۔
اس حوالے سے میڈیکل گروپ کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ چونکہ بچوں کی سانس لینے والی نالی بہت چھوٹی ہوتی ہے، اس لئے ان کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ جاپان حکومت نے اس وقت ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی تھی جس کے بعد لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ لوگ کورونا کے حوالے سے ہر قسم کی احتیاط اپنائیں ورنہ کورونا دوبارہ پھیل سکتا ہے۔

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی ہدایات جاری کر دی گئی تھیں جس کے بعد تمام ممالک کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کریں کیونکہ کورونا اس وقت تک ختم نہیں ہو گا جب تک اس کی ویکسین تیار نہیں ہو جاتی۔ تا ہم ڈبلیو ایچ او کی وارننگ کے بعد بھی بیشتر ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے۔ دوسری جانب کورونا پوری دنیا میں مزید تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے جس کے بعد اس کے نقصانات میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ پوری دنیا میں اب تک 3 لاکھ 37 ہزار افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ تا ہم اس بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد بھی جاپان میں لاک ڈاون میں نرمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اب جاپان کے ایک میڈیکل گروپ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو ماسک نہ پہنائیں کیونکہ یہ ان کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے میڈیکل ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس عمر میں ماسک کے استعمال سے کمسن بچوں کو سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے اور اس کے علاوہ ان کا دم گھٹ سکتا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »