تازہ ترین
سندھ حکومت پر الزام تراشی کرنے سے پہلے احمد جواد کے الزامات کا جواب دیں، امتیاز شیخنائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلی

کورونا کی وجہ سے کرکٹ میں روایات کی تبدیلی قبول کرنا پڑے گی: عابد علی

ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے اوپننگ بیٹسمین عابد علی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کرکٹ میں روایات اور قوانین کی تبدیلی کو قبول کرنا پڑے گا لیکن وہ سینچری بنا کر گلے ملنے اور بالروں کو روایتی انداز میں مبارکباد دینے کو مس کریں گے۔

3 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 32 سالہ عابد علی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اب سب کچھ بدلا بدلا سا ہے، زندگی تبدیل ہو رہی ہے ، قوانین اور روایات بھی بدل رہی ہیں اور اس کے اثرات اب کھیلوں کے میدانوں میں بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں، ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے کیونکہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، ہدایات پر عمل کر کے ہی کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ سینچری بنانے کے بعد گلے ملنے کو مس کروں گا لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ میں اللہ کا شکر ادا کرسکوں گا، مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب کوئی سینچری بناتا ہے یا وکٹ لیتا ہے تو مجھے بھرپور انداز میں مباکباد دینا اچھا لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلے ملنا، ہاتھ پر ہاتھ مارنا اور سروں میں ہاتھ پھیرنا، اب یہ سب کچھ نہیں ہو سکے گا  جو میں بہت مس کروں گا لیکن ہم سب ایک دوسرے کو اب دور دور سے ہی مبارکباد دیں گے۔

عابد علی نے مزید کہا کہ تماشائیوں کے اسٹیدیم میں نہ ہونے سے مجھے بہت مایوسی ہو گی، تماشائیوں کے گراؤنڈ میں ہونے سے بڑی حوصلہ افزائی ملتی ہے، کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے جب میں نے ڈیبیو سینچری بنائی تو اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا اس کا اپنا مزہ ہے، میں وہ ماحول شاید کبھی نہیں بھلا سکوں گا لیکن بند دروازوں میں کرکٹ کی سرگرمیاں تو شروع ہوں گی جوکہ بہت ضروری ہے، شائقین ٹی وی پر کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »