تازہ ترین
افسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار‘نسلہ ٹاور کے این او سی کو نہیں مانا گیا تو کل نکاح نامے پر بھی سوال اٹھ جائیگا’

سندھ میں کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ، وزیراعلیٰ نے صورتحال کو لمحہ فکریہ قرار دیدیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ سندھ میں ایک روز میں کورونا کے 1017 کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک کے ایک روز کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے سے 1017 کیسز رپورٹ ہوئے جو 29 فروری رپورٹ ہونے والے پہلے کیس کے بعد ایک دن کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

انھوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے سبب انتقال کرنے والوں کی تعداد 316 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے کیسز میں سے کراچی میں کورونا کے مزید 813 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے ضلع شرقی میں 230، جنوبی میں 157 اور وسطی میں 144 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کورنگی میں 109، ملیر میں 97 اور غربی میں 76 نئے کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 964 ہو گئی ہے جب کہ اب تک صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے سبب انتقال کرنے والوں کی تعداد 316 ہو گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1017 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 964 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 904 مزید مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے موجودہ صورت حال کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو بچانے کے لیے سہی فیصلے کرنے ہوں گے۔

مراد علی شاہ نے ایک بار پھر عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے بھر پورکوشش کر رہا ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی ہم کورونا سے جنگ میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، ہم نے متحد ہو کر اس عالمی وبا سے چھٹکارا پانا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »