تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی شاپنگ مالز اور بڑے پلازہ کھولنے کی اجازت

سندھ کے بعد  پنجاب حکومت  نے بھی شاپنگ مالز اور بڑے پلازوں سمیت دیگر مارکیٹس کو پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دے دی۔

 پنجاب حکومت کی کیبنٹ کمیٹی برائےانسدادکورونا کی ہدایت پرسیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے شاپنگ مالز اور بڑے پلازوں سمیت دیگر مارکیٹس کو کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تمام شاپنگ مالز اور پلازے ہفتےکے 7 روز صبح  9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ شاپنگ مالز اور بڑے پلازوں میں قائم فوڈ کورٹ اور پلے ایریاز بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام شاپنگ مالز اورپلازوں میں ایس او پیزپر عمل درآمدکرنا لازم ہو گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق شاپنگ مالز اور پلازوں کے لیے قواعد وضوابط بھی نوٹیفکیشن کےساتھ ہی جاری کیےگئے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چھوٹی مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بھی کھلی رکھنے اور شاپنگ مالز کو بھی کھولنے کا حکم دیا تھا۔

اپنے تحریری حکم نامے میں عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں شاپنگ مالز بند رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، سندھ حکومت شاپنگ مالز کھولنے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »