تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

پاکستان میں کورونا کیخلاف پیسو امیونائزیشن کا طریقہ علاج کامیاب رہا، طاہر شمسی

ماہر امراض خون اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز ( این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے کہ کورونا کیخلاف پیسیو امیونائزیشن کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

 ڈاکٹر طاہر شمسی کاکہنا ہے کہ جتنے مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا کسی کو سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوا، پاکستان میں اس کے حوصلہ افزا نتائج آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پیسیو امیونائزیشن کے ذریعے 11 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ ہمیں 4 ہزار افراد کا پلازمہ چاہیے ہوگا،صحت یاب ہونے والے افراد آگے آئیں اور اپنا پلازمہ عطیہ کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 969 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا سے متعلق حکومتی ویب سائٹ کے مطابق ملک میں 12 ہزار سے زائد افراد وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ  ڈاکٹر طاہر شمسی کی تجویز پر ہی گذشتہ ماہ محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے پیسیو امیونائزیشن کی اجازت دی تھی جب کہ وفاق اور دیگر صوبائی حکومتیں بھی اس کی اجازت دے چکی ہیں۔

اس طریقہ کار میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے شخص کے خون سے اینٹی باڈیز لے کر متاثرہ شخص میں داخل کی جاتی ہیں اور یہ تجربہ کار اینٹی باڈیز وائرس کے خلاف جنگ میں متاثرہ شخص کی مدد کرتی ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »