تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

پی آئی اےکا خصوصی طیارہ ووہان میں پھنسے طلبہ کو لےکر پاکستان پہنچ گیا

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ ووہان میں پھنسے طلبہ کو لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق چین میں پھنسے 250 سے زائد پاکستانی طلبہ  پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے کی پرواز پی کے 8872 طلبہ کو لے کر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی، اس سے قبل ووہان ائیرپورٹ پر طلبہ کی مکمل طبی جانچ کی گئی اور طلبہ کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی چیک کی گئی۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلامیے کے مطابق چین سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والی یہ پہلی خصوصی پرواز تھی اور یہ پاکستانی طلبہ ووہان سمیت چینی صوبے ہوبئی کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم تھے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں چین نے کورونا کی وبا کے مرکز ووہان شہر سمیت پورے صوبے ہوبئی کو لاک ڈاؤن کردیا تھا، اس دوران وہاں زیر تعلیم 500 سے زائد پاکستانی طالب علم بھی پھنس گئے تھے۔

طلبہ اور ان کے والدین کی جانب سے حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ انہیں وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کرے تاہم چینی حکومت کی جانب سے طلبہ کی دیکھ بھال کی یقین دہانی اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت پاکستان نے طلبہ کو فوری طور پر وطن واپس نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »