تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

وزیراعظم کی ٹرینیں چلانے کی اجازت، کب سے کتنی ریل گاڑیاں چلیں گی؟ شیخ رشید نے اعلان کردیا

اسلام آباد :  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے بدھ مورخہ 20 مئی سے ایس او پیز کے تحت ٹرینیں چلانے کی اجازت دیدی ہے، وزیراعظم نے 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے۔ یکم جون تک حالات بہتر ہوئے تو مزید ٹرینیں چلائیں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  لوگوں نے پہلے ہی آن لائن بکنگ کرا رکھی ہے۔ شہری کسی مسافر کو چھوڑنے یا لینے نہ آئیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریجنل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف کارروائی ہوگی۔ تاہم ریلوے میں عمر کی کوئی قید نہیں، سب سفر کر سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ صوبوں کے نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کے ماتحت ہیں۔ بسوں اور جہازوں کو اجازت دے دی گئی ہے، ریلوے نے کسی کا کیا بگاڑا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا ٹریک کھلا تو ریلوے چلے گی، ریلوے صرف پنجاب کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔ منگل (19 مئی) تک ٹرین چلانے سے متعلق فیصلہ کر لیا جائے گا۔ اگر ٹرینیں نہ چلیں تو ٹکٹ خریدنے والوں کے پیسے واپس کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرینیں چلائی گئیں تو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا، محکمے نے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ ٹرینیں چلانے کیلئے صرف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »