تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

جماعت اسلامی سندھ کے تحت27رمضان کوکراچی تا کشمور سندھ بھرمیں یومِ پاکستان منایا جائے گا

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 1جماعت اسلامی سندھ کے تحت27رمضان المبارک کو یومِ پاکستان ونزول قرآن کراچی تا کشمور صوبہ بھر میں بڑے جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جائے گا، اس حوالے سے کراچی، سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص،ٹھٹہ، جیکب آباد سمیت سندھ بھر میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی وضلعی رہنماﺅں کے علاوہ ممتاز علمائے کرام اور دانشور حضرات قیام پاکستان کے حوالے سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒسمیت تحریک پاکستان کے رہنماوں کی جدوجہد اور شہداءکی قربانیوں پر اظہار خیال کریں گے۔دریں اثناءیومِ پاکستان کے حوالے سے صوبائی دفتر میں منعقدہ اجتماع سے مرکزی نائب امیر راشد نسیم، نائب قیم محمد مسلم ودیگر خطاب کریں گے۔

رمضان تقویٰ،شکر اور احتساب کا مہینہ ہے۔علامہ حزب اللہ جکھرو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 17 مئی 2020 جمعیت اتحاد العلماءسندھ کے ناظم اعلیٰ علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ رمضان تقویٰ ،شکر اور احتساب کا مہینہ ہے، جس نے بھی ایمان واحتساب کے ساتھ روزے، تراویح سمیت دیگر عبادات میں وقت گذارا وہ کامیاب ہوگیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ میں افطار ڈنر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان تقویٰ اور انسانوں کی تربیت کا مہینہ ہے اگر پورا سال رمضان کی طرح گذارا جائے تو دنیا جنت بن جائے، آج ہم جن حالات ومسائل سے دوچار ہیں ان سے نجات کا واحد حل بھی توبہ واستغفار اور رجوع الی اللہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے اچھی صحت، حلال رزق، مال واولاد سمیت جن بے شمار نعمتوں سے ہمیں نوازا ہے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے اور قرآن وسنت کو اپنی زندگی کے ہر دائرے میں نافذکریں۔

حکمران لڑاﺅ اور حکومت کرو کے بعد اب ”ڈراﺅ حکومت کرو“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، لاک ڈاﺅن کی آڑ میں مساجد کو تالے، تراویح ،ختم قرآن ودیگر اجتماعات کو محدود کرنا دین بیزار پالیسی اور بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے،جماعت اسلامی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ حکمران لڑاﺅ اور حکومت کرو “ کے بعد اب ”ڈراﺅ حکومت کرو“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، خاندانی موروثی پارٹیوں نے قوم کو آٹا،چینی،گندم چور اور قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والی قیادت دی،جمہوریت احتساب ور انصاف کا نعرہ لگانے والے سب سے پہلے ان چیزوں کو اپنی پارٹیوں کے اندر نافذ کریں، لاک ڈاﺅن کی آڑ میں سندھ حکومت کی جانب سے مساجد کو تالے، تراویح ،ختم قرآن ودیگر اجتماعات کو محدود کرنا دین بیزار پالیسی اور بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے میڈیا سیل میں افطار ڈنر کی نشست سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کو خفیہ ایجنڈے اور عالمی امدادی پکییج کے ساتھ جوڑا جارہا ہے،ہر مریض کو کورونا کا مریض ظاہر کرنا تشویش ناک ہے، جس کی وجہ سے قوم کے اندر شکوک وشبہات بڑھتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا مذہبی اجتماعات پر پابندی کے حوالے سے دہرا معیار ان کا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے،لوگوں کو رمضان المبارک کے مہینہ میں مساجد میں نماز جمعہ سے محروم اور تراویح کی روح کو قبض کرنے والے ایس اوپیز عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، کورونا ،کرپشن سمیت تمام مسائل کا حل توبہ واستغفار اور رجوع الی اللہ میں ہے۔ #

جاری کردہ:مجاہد چنا،سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی سندھ

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »