تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

وفاق مالی مشکلات کے باوجود صوبے کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے پرعزم ہے: گورنرسندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعہ منعقدہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

اجلاس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمینٹ پروگرام 21-2020 کے لئے صوبہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اور وفاق کے تحت صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں کراچی ،حیدرآباد اورتھرپارکر کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر گورنرسندھ کے مشیر امید علی جونیجو بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمیٹی لمیٹڈ کے سی ای او صالح فاروقی نے جاری منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت مالی مشکلات کے باوجود صوبہ کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے پرعزم ہے، صوبہ میں سہولیات کے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے ضلع وسطی میں سخی حسن ، فائیو اسٹار اور کے ڈی اے چورنگیوں پر تین پلوں کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے جبکہ نشتر روڈ اور منگھو پیر روڈ کی مرمت اور تعمیرنو کے منصوبوں سے بھی عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم ہوگی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »