تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

ٹرانسپورٹرز کرایوں میں 18 فیصد کمی کرنے پر متفق ہوگئے

لاہور: ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرانسپوٹرز اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اٹھارہ فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

حکومت ٹرانسپورٹر سے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا مطالبہ کر رہی تھی۔تاہم ٹرانسپورٹرز اور حکومتی ٹیم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کرایوں میں 18 فیصد کمی کرنا طے پایا۔

حکومتی ٹیم نے جو ایس او پیز تیار کیے تھے ان میں 18 فیصد کرایہ کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔تاہم ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ وہ کرایوں میں صرف 15 فیصد کمی کر سکتے ہیں۔جس کے بعد ٹرانسپورٹرز کا ایک دھڑا کرایوں میں اٹھارہ فیصد کمی کرنے پر متفق ہوا۔

کرایوں میں کمی کی تین سمریاں وزیر اعلی پنجاب کو بھجواد ی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹرانسپورٹ کھولنے کی اصولی منظوری دی تھی۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور وزیراطلاعات اسلم اقبال ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات ہوئے۔ جس میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے ایس اوپیز کا جائزہ لیا گیا۔ تاہم صوبائی وزراء اور ٹرانسپورٹرز کے اجلاس میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کرلیے گئے ہیں۔

ایس اوپیز کے تحت بس میں2 سیٹوں پر ایک مسافر سفر کرے گا۔ اسی طرح 2 مسافروں میں 3 فٹ کا فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔مسافروں کیلئے فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔ ٹرانسپورٹرز کو یقنی بنانا ہوگا کہ بس میں سوار ہونے کیلئے اگلا دروازہ اور اترنے کیلئے پچھلا دروازہ استعمال ہوگا۔ اسی طرح روٹ مکمل ہونے کے بعد بس میں جراثیم کش سپرے کرنا ہوگا۔ بسوں میں اے سی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیزکے ساتھ پہیہ چلانے کی اجازت دے رہے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »