تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

وزیراعظم عمران خان کا سوموار سے بے روزگار افراد کو رقم منتقل کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سوموار سے بےروزگاروں کو پیسا منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں15 کروڑ لوگ بھوک سے متاثر ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری کھولنے کا مقصد بےروزگار لوگوں کو ریلیف دینا ہے، اگر روزگار نہ دیا تو لوگ بھوک سے مر جائیں گے۔ انہوں نے وفاقی وزراء کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آج طبی عملے سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں، دنیا میں ڈاکٹرز اور نرسز فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔

ڈاکٹرز اور نرسز پر بہت دباؤ بڑھنا تھا، اسی لیے ان کی ایسوسی ایشنز نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔حکومت کو ایک طرف کورونا کو دیکھنا ہے اور پھر اس کے اثرات کو بھی دیکھنا ہے۔ہم تین ماہ بھی لاک ڈاؤن کردیتے ، کھانا بھی پہنچا دیتے، وسائل بھی خرچ کردیتے، لیکن سب ماہرین کہہ رہے ہیں کہ اس سال ویکسین نہیں آئے گی، اس کا مقصد کورونا جائے گا نہیں۔

کوئی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وائرس دو یا تین ماہ میں ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے باقی دنیا کی طرح اس وائرس کے ساتھ رہنا ہے، وائرس کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہے۔ کیا ہم مسلسل لاک ڈاؤن کو افورڈ کرسکتے ہیں۔ ایک مہینہ اور بھی لاک ڈاؤن کرلیں، تو بھی وائرس کے ساتھ رہنا ہوگا۔ امریکا نے 2200 ارب ڈالر، جرمنی نے ایک ہزار یوروز، جاپان نے ایک ہزار ارب ڈالرکا پیکج دیا، اس کے مقابلے میں کیا ہم اپنے کاروبار بند کرسکتے ہیں؟میں بتانا چاہتا ہوں کہ رپورٹ کے مطابق 2017-2018ء کے اڑھائی کروڑ ایسے مزدور ہیں جو یومیہ یا ہفتے کی کمائی سے گزارا کرتے ہیں۔

لاک ڈاؤن سے ان کی کمائی کا ذریعہ ختم ہوگیا، اس سے 15کروڑ لوگ لاک ڈاؤن سے متاثر ہیں۔ہم نے وہ کام کیے ہیں، جو ابھی ترقی یافتہ ممالک نہیں کرسکے۔ ہم 12ہزار ایک خاندان کیلئے کتنی دیر دے سکتے ہیں؟ عمران خان نے کہا کہ یہ بھی میں واضح کردوں کہ پاکستان میں کیسز بڑھیں گے، روز ہماری ٹیم جائزہ لیتی ہے، کہ وائرس کا پھیلاؤ کس طرف جارہا ہے؟ ہمیں پتا ہے کہ کورونا کے کیسز بڑھیں گے، لیکن ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ اگر لوگوں کو روزگار نہ دیا تو کورونا سے زیادہ لوگ بھوک سے مرجائیں۔

ترقی یافتہ ممالک اپنی معیشت کا بچا رہے ہیں لیکن ہم تو اپنے لوگوں کو بھوک سے بچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایس اوپیز کے تحت کاروبار کھول رہے ہیں، میں دکانداروں کو کہتا ہوں ذمہ داری لیں کہ ایس اوپیز پر عمل کریں۔ ہمیں مزید ایک سال گزارنا پڑے گا، اس دوران ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کورونا کا مقابلہ بھی کریں اور کاروبار بھی کریں، 15کروڑ لوگوں کا خیال بھی رکھیں۔

جب تک پبلک خود احتیاط نہیں کرے گی ، حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سوموار سے بےروزگاروں کو پیسا منتقل کریں گے۔ لاک ڈاؤن میں15 کروڑ لوگ بھوک سے متاثر ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری کھولنے کا مقصد بےروزگار لوگوں کو ریلیف دینا ہے، اگر روزگار نہ دیا تو لوگ بھوک سے مر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کھولنے پر صوبوں میں وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ صوبوں سے ملکرمفاہمت سے فیصلہ کریں، اس لیے ابھی تک ٹرانسپورٹ کھولنے پر فیصلہ نہیں ہوسکا۔

ہم جو بھی قدم اٹھائیں گے ہماری پبلک ٹرانسپورٹ غریب آدمی کی ہے۔ امیر لوگ تو کسی بھی گاڑی میں جاسکتے ہیں، لیکن غریب آدمی کو پبلک ٹرانسپورٹ چاہیے ہوتی ہے، امریکا، یورپ جہاں ہزار ہزار لوگ مررہے ہیں۔ انہوں نے پبلک اور ایئرٹرانسپورٹ بند نہیں کی تو ہم نے کیوں بند کردی ہے۔ میں صوبوں سے درخواست کروں گا کہ ٹرانسپورٹ کھول دیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »