تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ 

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق اور ارکان قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان، صلاح الدین، عثمان قادری اور صابر حسین قائمخانی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال، کراچی، حیدرآباد اور اندرون سندھ سے متعلق عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان اتحادی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

وفد نے کورونا کی روک تھام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں وزیرِاعظم کے وژن کو سراہا اور کہا کہ ایم کیو ایم کوروناکی روک تھام اور ریلیف سے متعلق حکومتی کاوشوں کو مکمل سپورٹ کرتی ہے اور اس سلسلے میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

وفد نےکراچی کی ترقیاتی ضروریات، بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے کی ضرورت اور دیگر معاملات سے وزیرِاعظم کو آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سندھ کے عوام کے مسائل کونظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی تعمیر وترقی سے وابستہ ہے، کورونا کی وجہ سے کراچی کی عوام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔

کورونا کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح غریب عوام کی سہولت اور ان کو آسانیاں فراہم کرنا ہے لیکن ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ ماضی میں عام آدمی کی بجائے اشرافیہ اور ایک مخصوص طبقے کو مدنظر رکھ کر پالیسی سازی کی جاتی رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »