تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز واضع کمی

کراچی: مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ، کاروباری روز کے اختتام پر امریکی کرنسی کی قیمت مزید 60 پیسے کی کمی سے 160 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق مسلسل کئی روز تک ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آتا رہا، تاہم 2 روز سے امریکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے سستا ہونے کے بعد 160 روپے کی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔

کاروبارہ روز کے اختتام پر امریکی ڈالر 160 روپے 10 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا۔ امریکی کرنسی کی قدر میں آج کے دن میں 60 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی۔ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 84 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 161 روپے کی سطح سے نیچے آگئی تھی۔

ملک کی کرنسی مارکیٹ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت 165 روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی تھی۔ تاہم بعد ازاں بیرونی امداد اور سرمایہ کاری موصول ہونے کے بعد روپیہ کی قدر میں بہتری آئی۔ ڈالر کی قیمت 165 سے کم ہو کر 158 روپے کی سطح تک واپس آ گئی تھی، تاہم گزشتہ کچھ روز کے دوران پھر سے امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا، اور اب کرنسی مارکیٹ میں اس کی قیمت 160 روپے سے نیچے کی سطح پر ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »