تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

فردوس عاشق نے بلاول سے ملاقات کی خبروں پر وضاحت دے دی

اسلام آبا د: وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی فردوس اعوان نے چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقاتوں کی خبروں کی تردید کر دی۔

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے ملاقات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے والے اپنی اہمیت بنانا چاہ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گی۔گذشتہ روز نجی ٹی 24 نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد سیاسی رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے جب انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے کوششیں شروع کیں تو انہیں صاف جواب دے دیا گیا۔

ان کی بلاول بھٹو سے ملاقات کی خواہش ذاتی سیاسی بحالی کو یقینی بنانے کی کاوشوں کا ایک اہم حصہ تھی اور انہوں نے اس کے لئے پوری کوشش کی،لیکن سب کچھ بیکار رہا۔ قبل ازیں میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کرتی رہی کہ انہوں نے دروہ سندھ سے واپسی پر سرکٹ ہاؤس میں قیام کرنے کی کوشش کی اور اس دوران انہوں نے متعلقہ عملے کے ساتھ بدتمیزی کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فردوس عاشق بغیر اطلاع کے سرکٹ ہاؤس پہنچیں اور ان کے لیے کمرہ کھولنے کے لیے کہا۔

جس کے بعد عملے نے ڈپٹی کمشنر کو بلایا اور شکایات کی ایک لمبی فہرست شیئر کی۔ڈپٹی کمشنر نے بھی فردوس عاشق اعوان کے طرز عمل پر برہمی کا اظہار کیا ،جبکہ حساس اداروں نے ان کے برتاؤ پر حکومت کو ایک رپورٹ بھیجی۔خیال رہے کہ کچھ دن قبل وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد انہوں نے سینیٹر شبلی فراز کو وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا تھا۔ انہوں نے اپنے عہدے سے سبکدوشی کے بعد ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کپتان کو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا حق ہے اور میں ہر حال میں کپتان کے فیصلوں کی پابندی کروں گی اور پارٹی جو ذمہ داریاں دے گی انہیں نبھائوں گی ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »