تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کوئٹہ کے دوران اپنے خطاب میں کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، پرامن اور خوشحال بلوچستان کیلئے صوبائی حکومت اور عوام کی معاونت ہمارا فرض ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کے دورے پر پہنچے جہاں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور بارڈر منیجمنٹ خصوصاً افغانستان اور ایران سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق بریف کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو پاک فوج کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتطامیہ کی معاونت اور علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے جاری اقدامات پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے گیریژن قرنطینہ میں طے کردہ ضابطہ کار اور گائیڈ لائنز کے تحت پاک فوج کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور افسروں اور جوانوں کے حوصلے، عزم اور لگن کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، پرامن اور خوشحال بلوچستان کیلئے صوبائی حکومت اور عوام کی معاونت ہمارا فرض ہے۔

آرمی چیف نے تمام کمانڈرز کو کورونا سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک پہنچنے کی ہدایت کی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »