تازہ ترین
سندھ حکومت پر الزام تراشی کرنے سے پہلے احمد جواد کے الزامات کا جواب دیں، امتیاز شیخنائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلی

وزیراعظم کو ق لیگ کے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،طارق بشیر چیمہ

وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اور حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کو مسلم لیگ ق کے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے معاملےکی چھان بین کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پورا ملک اس وقت کورونا وائرس کی ایمرجنسی میں ہے، ایسے وقت میں چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) پرانے معاملات کیوں کھول رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نیب کی جانب سے گذشتہ دنوں چوہدری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے 20 سال پرانے مقدمے کو دوبارہ کھولنے کی اطلاعات آئی تھیں جس کے بعد ق لیگ کے رہنماؤں کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

چوہدری برادران نے عدالت سے ان انکوائریز کی منظوری کو کالعدم قرار دینے اور چیئرمین نیب کی جانب سے دیے گئے احکامات کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

اس حوالے سے اپنے ردعمل میں نیب نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ مبینہ مقدمات کی بنیاد پر نیب کے خلاف پروپیگنڈا جاری ہے، چیئرمین نیب نے ان مقدمات پر تا حال نہ کوئی حتمی فیصلہ کیا، نہ ہی کوئی حکم جاری ہوا، پرانے مقدمات کو غیر معینہ مدت تک الماریوں کی زینت نہیں بنایا جاسکتا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان چوہدری پرویز الہٰی کو (حمزہ شہباز سمیت اپوزیشن ارکان کے) پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی پاداش میں قومی احتساب بیورو (نیب)کے ذریعے تنگ کررہے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »