تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

‘کل کے حالات دیکھ کر ایسا لگا جیسے لاک ڈاؤن نہیں کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو’

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جو حالات تھے ایسا لگا جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں بلکہ کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو۔

اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومتی وسائل اتنے نہیں کہ اکیلے کورونا وبا سے لڑسکیں بلکہ عوام کوبھی مشکل وقت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل جو حالات تھے ایسا لگا جیسےلاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے جو احتیاطی تدابیر بتائی ہیں ان پرعمل کیا جائے، اگر بےاحتیاطی کی گئی تو مجبوراً دوبارہ بندشیں بڑھائی جائیں گی لہٰذا امید ہے شہری کورونا کی صورتحال کو سمجھیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عید کی تیاری ضرور کریں مگر حفاظت بھی کریں، سارا پاکستان اس وقت متحد ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »