تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

گندم کا خوفناک بحران ملک کی دہلیز تک آن پہنچا ہے: میاں زاہد حسین

ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین ،پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ گندم کا خوفناک بحران ملک کی دہلیز تک آن پہنچا ہے۔

ملک بھر میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو کرونا وائرس اور اسکے نتیجہ میں لاک ڈاءون سے پریشان عوام کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی جبکہ حکمرانوں کو اسکی بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ تمام محکموں نے ابھی تک ہدف کے مقابلہ میں نصف گندم بھی نہیں خریدی اور ہر قدم پر کرپشن ، نا اہلی اوربد انتظامی کی شکایات عام ہیں جو منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی مدد کے مترادف ہے ۔ ایک طرف سرکاری سطح پر گندم کی خریداری میں سستی کی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف ذخیرہ اندوز مافیا کاشتکاروں کو لوٹ کر اپنے گودام بھر رہے ہےں ۔ انھوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جائے یا پھر نجی شعبہ کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دی جائے ۔ اگر نجی شعبہ کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی تو مافیا خوفزدہ ہو کر گندم گوداموں سے نکا ل کر مارکیٹ میں لے آئے گی جس سے قیمت کم اور بحران کا امکان ختم ہو جائے گا ۔ گزشتہ سال بھی نجی شعبہ بار بار گندم بحران کی وارننگ دیتا رہا مگرارباب اختیار میں سے کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور غریب عوام کی جیبوں سے اربوں روپے منافع خوروں کے اکاءونٹس میں منتقل ہو گئے جن کے خلاف دعووے تو بہت کئے گئے مگرکوئی خاص کاروائی نہیں ہوئی ۔ انھوں نے کہا کہ سندھ اور دیگر صوبوں میں بار دانہ دینے میں تاخیر کی گئی ہے، سرکاری شعبہ گندم خریدنے میں سستی کر رہا ہے، نجی شعبہ کو گندم خریدنے سے روکا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں گزشتہ پندرہ دنوں میں گندم کا ریٹ 35سے 42 روپے تک چلا گیا ہے اور اگر گندم کی امپورٹ پالیسی بنانے اور اس پر عمل درآمد میں دیر کی گئی تو قیمت مزید بڑھے گی ۔ پاکستان میں فوری طور پر کم از کم5 لاکھ ٹن گندم درآمد نہ کی گئی تو بحران کو کوئی نہیں روک سکے گا ۔ گندم درآمد کرنے سے مارکیٹ میں استحکام آ جائے گا ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »