تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

خلیل الرحمان قمر کا ارطغرل غازی کی طرز پر ڈرامہ لکھنے کا اعلان

لاہور: معروف پاکستان مصنف خلیل الرحمان قمر نے’ارطغرل غازی‘ کی طرز پر ڈراما لکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ میں ارطغرل غازی کی طرز پر ڈرامہ بنانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں، 3 روز قبل میں نے ہمایوں سعید سے اس موضوع پر بات بھی کی تھی جس کے بعد ہم نے ارطغرل کی طرح کے پراجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس صرف وسائل کی کمی ہے، ورنہ ہمارےپاس بہترین ہدایت کار اور اداکار موجود ہیں۔ ہم اس طرز کا ڈرامہ بنا سکتے ہیں جس پر ہم کام شروع کر چکے ہیں۔ دوسری جانب ترکی ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں دھوم مچادی ہے پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل (ٹی آر ٹی ارطغرل بائے پی ٹی وی) پر اس ڈرامے کی پہلی قسط کو صرف دو ہفتوں میں 13 ملین یعنی ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

جب کہ ترکی میں اس ڈرامے کی پہلی قسط کو 5 برسوں میں 12 ملین ویوز یعنی ایک کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔پاکستانی عوام کی جانب سے اس ڈرامے کو خوب مقبولیت دی جا رہی ہے جس کے بعد ہر قسط کے بعد مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر چرچے کئے جاتے ہیں۔ جتنی شہرت ارطغرل غازی کو ترکی میں ملی تھی،ا س سے کہیں زیادہ شہرت اس کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے دی جا رہی ہے۔

ترکی ڈرامے کی پاکستان میںمقبولیت کے بعدپاکستان میں ’میرے پاس تم ہو‘‘ اور ’’پیارے افضل‘‘ سمیت متعدد کامیاب سیریلز دینے والے مصنف خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک ٹاک شو کے دوران کہا ہے کہ وہ ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستان میں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھنی شروع کردی ہے۔خلیل الرحمان قمر کے اس اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے سپورٹ کا اعلان کیا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ ڈرامہ جلد ہی بن جائے گا اور مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »